حکومت کا چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پراپوزیشن سے پھر مذاکرات کا فیصلہ

حکومت کا چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پراپوزیشن سے پھر مذاکرات کا ...

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کو عندیہ دیا ہے کہ میاں شہبازشریف اور خواجہ آصف کے سوا کسی دوسرے رکن قومی اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی بنایا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں حکومت اپوزیشن سے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب پر بھی مذاکرات کرے گی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

مزید : کراچی صفحہ اول