وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ کو قائم و فعال کرنے کا حکم

وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ کو قائم و فعال کرنے کا حکم

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو 2019ء کے وسط تک قائم و فعال کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے گزشتہ روز وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر منصوبہ بندی نے بھی جنوبی پنجاب کے سماجی اور اقتصادی حقائق کے حوالے تفصیل سے آگاہ کیا ۔

جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ

مزید : کراچی صفحہ اول