فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربن رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربن رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اٹھارہویں ترمیم کے کچھ معاملات میں ردوبدل کرنے کا بیان صوبائی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔مشیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔اس طرح کی خواہشات کو اپنی زبان پر لانا جیتی جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدر پاکستان کے منصب پر رہتے ہوئے پاکستانی قوم کو صوبائی خودمختاری کا تحفہ اٹھارویں ترمیم کی شکل میں دیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں صوبائی خودمختاری ایک خواب تھا جس کی تعبیر آصف علی زرداری نے پا یہ تکمیل تک پہنچا ئی ہے۔مر تضیٰ وہا ب نے مزید کہا کہ پاکستان کی اسمبلیوں نے 18 ویں ترمیم کو متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے آئینی ڈھا نچوں کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اور پا کستا ن کے مختلف صو بے جو اٹھا ر ویں تر میم سے مضبو ط تر ہو رہے ہیں تحریک انصا ف کی اس ملک کے ساتھ دشمن پا لیسی اور بیا نا ت کی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں ۔ تحریک انصاف کی اس وطن دشمنی پالیسی قا بل مذمت ہے اور اس طرح کے وطن دشمن عزائم کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔بجلی گیس اور اشیائے ضرورت کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں مگر حکمران ان حقا ئق سے چشم پو شی کر تے ہو ئے اپنا را گ الا پ رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول