نوشہرہ ،گھریلو برقی آلات کو موبائل سے کنٹرول کرنے کا بہترین پراجیکٹ مکمل
نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈائریکٹریٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ریجنل سائنس اولمپیاڈ فیئر میں خیبرپختونخوابھر کے کالجز میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گھریلو برقی آلات کو موبائل سے کنٹرول کرنے کا بہترین پراجیکٹ مکمل کیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ریجنل سائنس اولمپیاڈ فیئر (سائنسی میلے )کا انعقاد کیاگیا اس میلے میں خیبرپختونخوا بھر کے کالجز کے طلباء نے شرکت کرکے مختلف سائنسی تجربات کئے تھے جس میں پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے طلباء محمدشہزاد، اعزاز، جنید اور زید نے کالج کے ڈاکٹر پروفیسر فائق جان اور پروفیسر ریاض کی نگرانی میں ایک بہترین سائنسی پراجیکٹ گھریلو برقی آلات کو موبائل کے ذریعے کنٹرول کرنا تھا اور انہی طلباء نے اس تمام پراجیکٹ کا نہ صرف عملاً تکمیل کیا بلکہ اس پراجیکٹ پر ایک بہترین بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اس پراجیکٹ کا مضبوط دفاع بھی کیا۔