شانگلہ میں معذوروں سے اظہار یکجہتی کے طور پر واک کا اہتمام

شانگلہ میں معذوروں سے اظہار یکجہتی کے طور پر واک کا اہتمام

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عالمی یوم معذور۔شانگلہ میں معذورافرادکا اپنی حقوق کیلئے احتجاج، معذوروں کی عالمی دن پر شانگلہ کے معذوران نے اپنے حقوق کیلئے احتجاجی واک کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ کے معذوران کیلئے حکومتی اقدامات کئے جائے شانگلہ کے سینکڑوں نوجوان کوئلہ کان کے مائین میں ہر سال دوران مزدوری ہمیشہ کیلئے اپاہیج اور معذور ہوجاتے ہیں لیکن ان معذوروں کو نہ تو حکومتی امداد ملتی ہے اور نہ ہی کول کمپنی کی جانب سے معاوضہ دیا جاتا ہے شانگلہ میں سینکڑوں کی تعداد میں کوئلہ کانوں کے معذور موجود ہے لیکن ان معذوروں کو آج تک ان کی جائز حقوق نہیں دیئے گئے ہیں شانگلہ کے معذوران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مزدوروں میں زیادہ تر تعداد نوجوان معذوروں کا ہے جس کیلئے لازمی ہے کہ حکومتی معذور کوٹہ کو بڑھایا جائے اور ان نوجوان مزدوروں کو سرکاری ملازمت دی جائے ان کے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے مفت تعلیم کا بندوبست کیا جائے اور ساتھ ہی معذوروں کو ماہانہ سرکاری وظیفہ جاری کیا جائے معذوران کی تعلیم تربیت کیلئے کوئی ادارہ تشکیل دیا جائے جہاں ان معذوروں کو ٹیکنیکل ٹرینگ دی جائے تاکہ یہ غریب لاچار معذور اپنا کاروبار شروع کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر