بھارت سے 100ہندو یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

بھارت سے 100ہندو یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)ہندو دھرم کے تاریخی شادانی دربار میر پور میتھلو کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 100سے زائد ہندو یاتری کل (بدھ )5دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے اور اسی روز بذیعہ ٹرین میر پور روانہ ہو جائیں گے ۔واہگہ بارڈر پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت دیگر بورڈ افسران اور ہندو رہنماء یاتریوں کا پاکستان آمد پر استقبال کریں گے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس نے بتایا کہ تاریخی کٹاس راج مندر چکوال میں حاضری کے لیے 200 کے قریب ہندو یاتری 9دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پیدل پاکستان داخل ہوں گے اور ایک روز قیام کے بعد 6دسمبر کو کٹاس راج چکوال روانہ ہو جائیں گے جہاں 11دسمبر کو پوجا پاٹ کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی ۔سیکرٹری بور ڈ طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہندو یاتریوں کی سکیورٹی ،رہائش ،سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔بورڈ افسران اور سیکورٹی عملہ خصوصی طور پر یاتریوں کے ہمراہ ہوں گے ،یاتری ہمارے انتظامات سے خوش اور مطمئن ہوں گے۔
ہندو یاتری