گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل کے پرنسپل اور اساتذہ کا کلاسوں کا بائیکاٹ

گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل کے پرنسپل اور اساتذہ کا کلاسوں کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضع خیبر (بیورورپورٹ)گز شتہ روزخاصہ دار فورس کے صوبیدار کی کالج پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ مبینہ بد تمیزی اور پرنسپل پرکلا شنکوف تھا ن لینے کے خلاف گورنمنٹ ڈگر ی کالج لنڈیکوتل کے اساتذہ نے کلاسز سے بائیکاٹ کیا، صوبید ار کو معطل اور حوالات میں بند کرنے تک بائیکاٹ جا ری رہیگا ،کالج اساتذہ۔گز شتہ روز گو رنمنٹ ڈگر ی کالج لنڈیکوتل میں اس وقت حالات خراب ہو گئے جب کالج کے پر نسپل اور ڈیوٹی پر معمور خاصہ دار فور س کے صوبیدار زاہد شلمانی کے درمیان تلخ کلا می ہو ئی جس پر صوبیدار فورس کے صوبیدار نے مبینہ طور پر کالج کے پر نسپل اور اساتذہ پر کلاشنکوف تھان لی جس پر کالج کے اساتذہ نے کلاسز سے بائیکا ٹ کر دیا اساتذہ نے موقف پیش کر تے ہو ئے کہا کہ کالج میں ڈیوٹی پر معمور صوبیدار زاہد شلمانی اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سر انجام نہیں دے رہے تھے بلکہ وہ ہر وقت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا تھا انکے خلاف کئی بار شکایات بھی کئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو ئی انہوں نے کہا کہ صوبیدار کو حوالات میں بند کرنے اور معطل کرنے تک بائیکاٹ جا ری رہے گااور اسلسلے میں جلد ازاجلد انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اس سلسلے میں جب صوبیدار زاہد شلمانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ کالج میں انکے لائن آفیسر کے نام پر جو بورڈ پودے کے ساتھ لگایا گیا تھا وہ پر نسپل نے ہٹا دیا جبکہ انکے خاصہ دار فورس سے کر سیا ں لے لی گئی تھیں جب اس بار ے میں پر نسپل سے پو چھا گیا تو انہوں نے گالیا ں دینا شروع کیں پھر بھی انہوں نے کوئی بد تمیزی نہیں کی اور نہ ان پر کلا شنکوف تھا ن لی تحقیقات کی جائے اگر الزامات ثابت ہو جائے تو ہر قسم سزا بھگتنے کیلئے تیا ر ہیں واضح رہے کہ اساتذہ کے بائیکاٹ کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد اے سی لنڈی کوتل نے ایکشن لیتے ہوئے صوبیدار ذاہد شلمانی کو کالج سے فوری طور پر تبدیل کر دیا۔۔۔۔۔۔۔