سرگودھا ،لیگی ممبر میونسپل کارپوریشن کی اہلیہ کاگھریلو ملازمہ پر تشدد ،مقدمہ درج

سرگودھا ،لیگی ممبر میونسپل کارپوریشن کی اہلیہ کاگھریلو ملازمہ پر تشدد ...

سرگودھا(آئی این پی) نجی بنک کے منیجر، مسلم لیگ (ن) کے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر میونسپل کارپوریشن ممبر سعید نیازی اور اس کی بیوی نے گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، آر پی او سرگودھا نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا، ملازمہ کا طبی ملاحظہ ، کے بعد لیگی رہنما اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے سعیدنیازی کے گھر میں نواحی چک 23جنوبی میں تنزیلہ نامی بچی ملازمت کر رہی تھی کہ سعید نیازی کی بیوی نے اس پر سونے کی انگوٹھی چوری کا الزام لگایا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ملازمہ تنزیلہ کا کہنا ہے کہ اس کی مالکن کئی روز سیاسے تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی اسے استریوں سے داغا جاتا اور پائپ کے ذریعے بھی تشدد کیا جاتا رہا ہے گزشتہ روز جب اس کی حالت غیر ہو گئی تواسے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے جسے علاقے کے لوگوں کی مدد سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اسے طبی امداد دینے کے بعد پولیس کو بلایا تو پولیس انہیں ہسپتال سے لے آئی اور تھانہ کینٹ میں لیجا کر کارروائی کیے بغیر انہیں چلتا کیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد آر پی او سید خرم کی طرف سے ملازمہ پر تشدد کانوٹس لیا گیا تو تھانہ کینٹ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور دوبارہ بچی کو لیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے مولا بخش ہسپتال میں تنزیلہ کا طبی معائنہ کیاگیا۔دوسری طرف ایس ایس پی قدوس بیگ کا کہنا ہے ملزم جتنے بھی بااثر ہوں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے طبی ملاحظہ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگاایس ایس پی انوسٹی گیشن قدوس بیگ خود مولابخش ہسپتال پہنچے جہاں پر مولا بخش ہسپتال میں تشدد کا شکار بچی کا طبی ملاحظہ کیا گیا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر تھانہ کینٹ پولیس نے لیگی رہنما سعید نیازی اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں تاہم ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

گھریلو ملازمہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر