خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیئے

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیئے

پشاور (آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات موخر کر کے پہلے صوبائی اسمبلی کی 17 نشستوں پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں فی الحال بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پہلے صوبائی اسمبلی کی 17 نشستوں پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام رواں ماہ مکمل ہوجائے گا اور قبائلی اضلاع میں آئندہ سال مئی میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے لیویز اور خاصہ دار فورس کو نوکریوں پر بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے

بلدیاتی انتخابات موخر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر