قانون سب کیلئے برابر ، علیمہ خان کا بیانیہ اطمینان بخش نہیں، نفیسہ شاہ

قانون سب کیلئے برابر ، علیمہ خان کا بیانیہ اطمینان بخش نہیں، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، علیمہ خان کا بیانیہ اطمینان بخش نہیں۔ پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ادارے آزاد ہیں تو پھرنیب اور ایف آئی اے معاملہ کیوں چھپانا چاہتے ہیں، ایف آئی اے وزیر داخلہ کے ماتحت ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کسی کے پاس سوروپے بے نامی نکل آئیں تو ایف آئی اے چھان بین کرنے پہنچ جاتی ہے ، علیمہ خان کے پاس اربوں روپے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔
نفیسہ شاہ