عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے ،مریم اورنگزیب

عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کو اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں،عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی ایسا کرنے کیلئے کافی ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں جبکہ قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے این آر او کی کہانی دہرائی کیونکہ جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر