انوکھا لاڈلا تاریخی ورثہ مسمار کرنے کے چکر میں ہے ،سعید غنی

انوکھا لاڈلا تاریخی ورثہ مسمار کرنے کے چکر میں ہے ،سعید غنی

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا تاریخی ورثہ مسمار کرنے کے چکر میں ہے۔سعید غنی نے ایک بیان میں کہا کہ گورنر ہاوس لاہور کا تاریخی پس منظر ہے ٗ عمران حکومت صرف بیچنے اور توڑنے تک محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت صرف بیچنے اور توڑنے تک محدود ہے۔سعید غنی نے کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے، عمران خان بنی گالا محل کو یونی ورسٹی بنائیں، ریلو کٹے وزیر بنائے جائیں تو ملک کا حشر نشر ہی ہوگا۔

سعید غنی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر