ہنگو میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،10 گرفتار

ہنگو میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،10 گرفتار

ہنگو( بیورورپورٹ)ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن، شاہوخیل، شاہووام،وچ بازار، تری بانڈہ، بڑھ عباس خیل، جوار وغنڈی اورٹنڈرو میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران 10جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔کاروائی میں زیرحراست افرادکے قبضے سے منشیات اور خودکار اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کے ایس ایچ اوز نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف اپریشن کے دوران 10جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے،ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں شروع ہونے والے سرچ آپریشنز کے دوران گرفتارافرادسے خودکار اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے جس میں1کلاشنکوف،5پستول،70 مختلف بورکے کارتوس،325گرام چرس اور2چارجرزشامل ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے مطابق ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف روزانہ کی بنیادپرکاروائیوں میں مصروف عمل ہے اورجرائم پیشہ عناصرکی نگرانی کا عمل مزیدتیزکردیاگیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر