پارا چنار، ایف سی بیکری کے قریب گڑی میں پر اسرر دھماکہ ، گاڑی تباہ ، جانی نقصان نہیں

پارا چنار، ایف سی بیکری کے قریب گڑی میں پر اسرر دھماکہ ، گاڑی تباہ ، جانی ...

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) پاراچنار شہر میں کرم ایف سی بیکری کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوامقامی انتظامیہ کے مطابق پاراچنار شہر میں کرم ایف سی بیکری کے قریب کار پارک میں کھڑی ایک گاڑی میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے نتیجے میں پارک میں کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی گاڑی کے مالک ملک رحمت نے بتایا کہ وہ کچہری میں موجود تھا کہ انہیں ان کی گاڑی میں دھماکے کی اطلاع دی گئی ملک رحمت کا کہنا تھا کہ دو روز قبل وہ پشاور گئے تھے اور انہوں نے اپنی گاڑی صدہ شہر میں واقع منگل بارگین میں کھڑی کی تھی اور آج صبح وہ تری منگل سے پاراچنار شہر آئے جہاں انہوں نے کرم بیکری کے کار پارک میں گاڑی پارک کی اور اس دوران گاڑی میں دھماکہ ہوا ملک رحمت کا کہنا تھا کہ گاڑی میں گیس سلینڈر یا کوئی اور دھماکہ خیز سامان موجود نہیں تاہم تری منگل سے تین سواریوں کو انہوں نے پاراچنار شہر لانے کیلئے بٹھا دیا تھا مقامی انتظامیہ فورسز اور خفیہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم فوری طور یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے گاڑی اور قریب کے علاقے کو خصوصی آلات کے ذریعے کلئیر قرار دیا اور سراغ رساں کتے بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دئیے گئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر