اٹھارویں ینگ لیڈرز کانفرنس کا اعلان

اٹھارویں ینگ لیڈرز کانفرنس کا اعلان

کراچی(پ ر) اسکول آف لیڈرشپ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے معتبر ادارہ سمجھاجاتا ہے۔ اسکول آف لیڈر شپ نے 2019ء میں منعقد کی جانے والی اٹھارویں ینگ لیڈرز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو اگلے سال 1سے 6جولائی تک جاری رہے گی ۔اس منفرد پریمیم یوتھ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18سے 24سال تک کے 300نوجوانوں کو مدعو کیا جائے گا ۔ یہ نوجوان کانفرنس کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتو شنید کریں گے اور قیادت کو سیکھیں گے۔نوجوان قیادت کو انٹریکٹو ورک شاپس، پچاس سے اوپر ماہرین کے ساتھ ایشوز کو سمجھنے کے سیشنز، کارپوریٹ، سماجی،سیاسی، ڈولپمنٹ، میڈیا، فنون لطیفہ اور بین ال ثقافت سیکٹرزسے تعلق رکھنے والے مندوبین کے ساتھ پینل مباحثے ، نچلی سطح پر ترقی کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے کے لئے فیلڈ ٹرپس سمیت کئی متفرق تجربات سیکھنے کے حالات اور طریقہ کاروں سے روشناس کروایا جائے گا۔اس سال کی تھیم امپلی فائی -ٹرانسینڈ لمیٹس'Amplify - transcend limits'( تبدیلی کی حدود بڑھاؤ) کا مقصدخود کو کھوجنے اور دریافت کرنے کے سفر کا ازخود آغاز کرنا ہے اور اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو زندگی میں بامعنی بنانے کے لئے بروئے کار لانا ہے۔وائے ایل سی2019ء کی قیادت دو چیمپئنزمحمد اُسامہ اوردانیہ حسن کریں گے۔ کانفرنس کو سُپروائز اسکول آف لیڈرز کی ٹیم کرے گی جو شیریں نقوی(بانی ڈائریکٹر)، کامران رضوی(ڈائریکٹر) عمیر جالیاوالا (ڈائریکٹر)حماد سعید (سی ای او) اورمالک خاصخیلی(ایگزیکٹو ڈائریکٹر)پر مشتمل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر