دی بینکرز کی جانب سے یوبی ایل بینک آف دی ایئر قرار

دی بینکرز کی جانب سے یوبی ایل بینک آف دی ایئر قرار

کراچی (پ ر) یو بی ایل کو دی بینکرز ایوارڈز کی جانب سےank of the year 2018' 'Bکا ایوارڈ دیا گیا۔ مذکورہ ایوارڈ کی تقریب 29 نومبر 2018ء کو لندن میں منعقد ہوئی۔دی بینکرز جو یو کے فنانشل ٹائمز سے منسلک ہے، گزشتہ 92 برسوں سے دنیا کا معروف مالیاتی شمارہ( فنانشل پبلیکیشن) ہے۔عالمی بینکنگ میں سے سب سے معتبر، بینکرز ایوارڈز کارکردگی میں بہتری، صارفین کے لئے قدر،معاشرے میں جدت طرازی اور لیڈر شپ کے شعبوں میں دیا جاتا ہے۔یو بی ایل نے ملک میں مالیاتی خدمات کو وسعت دینے اور مقامی بینکنگ کی صنعت میں جدت طرازی کو فروغ دینے پر ایوارڈ جیت لیا ہے۔یو بی ایل پاکستان کے بینکوں میں ایک اہم بینک ہے۔ یہ بینک1,360 سے زائدبرانچزکے اپنے ملک بھر میں پھیلے نیٹ ورک کے ذریعے، 5 ملین سے زائد صارفین کو خدمات مہیا کرتا ہے۔ بینک کے ڈپازٹس کی کل مالیت 1 ٹریلین پاکستانی روپوں سے زیادہ ہے، یہ بینک ملک میں کلیدی پاور اور انفرا اسٹرکچر کے پراجیکٹس کی مدد سے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بہترین کارپوریٹ اداروں کا ایک اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہے۔اپنے عزم کے مطابق بینک مالیات تک آسان رسائی کو یقینی بناتا ہے، اورSME اور ایگری فنانسنگ میں اپنی رسائی میں اضافہ جاری رکھتا ہے۔یو بی ایل نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنی آمدنی اور بچت کو ملک بھیجنے کے لئے خدمات فراہم کی ہے، ملک میں بھیجی جانے والی رقومات کا 30 فیصد یو بی ایل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔یو بی ایل نے ملک میں بینکنگ کی شکل ہی تبدیل کردی ہے ۔ بینک کی قائم کردہUBL Omni ملک کی پہلی برانچ لیس بینکنگ ہے ۔ یو بی ایل نے ہر پاکستانی کی رسائی ڈیجیٹل بینکنگ تک کردی ہے۔بینک کا Omni نیٹ ورک ملک کے 850 سے زائد شہروں میں37,000 ایجنٹوں تک پہنچتا ہے۔ 2016ء میں، یو بی ایل نے مستقبل کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا آغاز کیا۔ اس حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، بینک نے اپنے قسم کی پہلی ڈیجیٹل لیب قائم کی جس کا مقصد آئندہ کی بینکنگ کی مصنوعات اورٹیکنالوجیز کوحل کرنا ہے۔ حال ہی میں، بینک نے اپنا جدید ترین موبائل App ،یو بی ایل ڈیجیٹل بھی شروع کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر