کارفرسٹ کے استعمال شدہ گاڑیوں کے پر چیز سینٹر کا افتتاح

کارفرسٹ کے استعمال شدہ گاڑیوں کے پر چیز سینٹر کا افتتاح

کراچی(پ ر) CarFirst (OLX گروپ کمپنی)، پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی آن لائن نیلامی اور ٹریڈنگ کے معروف پلیٹ فارم نے پاکستان میں سب سے پہلے خواتین ا سٹاف پر مشتمل پر چیزسینٹر کا افتتاح کر دیا ۔ پر چیز سینٹر لاہور میں واقع کارپوریٹ کاروبار ی مرکز کے دل گلبرگ منی مارکیٹ میں قائم کیا گیا ہے۔CarFirstمنی مارکیٹ گلبرگ میں موجود پر چیزسینٹر کے مکمل انتظامی امور کی ذمہ دار ی ایک خاتون مینیجر اور ماہر خاتون معائنہ کار نے سنبھالی ہے جو کہ پاکستان کی پہلی کار میکینک بھی ہیں۔ خاتون کار مالکان اب خاتون میکینک سے اپنی کاروں کا معائنہ کرواسکتی ہیں اور اس کے ساتھ سا تھ گاڑی کی فروخت کے حوالے سے خاتون مینیجر کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتی ہیں، لہذا خواتین اب گاڑی کے معاملات میں کبھی بھی ناگزیر محسوس نہیں کریں گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، CarFirst کے شریک بانی اور سی ای او، راجہ مراد خان نے کہا، '' بہت بڑی تعداد میں خواتین صارفین نے خواتین ا سٹاف پر مشتمل سروس سینٹر کے لیے درخواست کی ہے جہاں وہ گاڑیوں کا معائنہ اور فروخت کر نے کی سروسز حاصل کر سکیں۔ہمیں ان کی درخواست پر عمل کرنے پر نہایت خوشی ہے جہاں خواتین پر سکون اور آرام دہ ماحول میں رہتے ہوئے خاتوں عملے کے ساتھ بات چیت کر سکتی ہیں۔خواتین کے لیے دوستانہ پر چیز سینٹر کی تعمیر اور عظمی نواز کو بطور ماہر معائنہ کار اپنی ٹیم کا حصہ بنا نا ہمارا سب سے اہم مقصد تھا جو کہ ٹیوٹا پاکستان میں پہلی خاتون میکینک تھیں۔ یہ کامیابی CarFirstکے مقصدکو حاصل کرنے کے ساتھ منسلک ہے ۔CarFirst آٹو کی صنعت میں مردوں کی ملازمت کی مسلسل چلتی روایت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔ہمیں اپنے خواتین عملے کے اراکین پر فخر ہے جو کہ کمپنی کے تمام شعبوں میں ترقی حاصل کر رہی ہیں۔ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم مردوں کے زیر اثر کاموں میں مسلسل خواتین کو کام کے مواقع فراہم کر رہے ہیں جس میں ماہر معائنہ کار ، مینیجرپر چیز سینٹر، ڈیلر اور فروخت کے مینیجرزاورکسٹمر سروسز جیسے کاموں کی ملازمتیں شامل ہیں۔"

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر