فاروق ستار کے خلاف مقدمات کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

فاروق ستار کے خلاف مقدمات کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق فاروق ستار کے خلاف دو مقدمات کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار لاہور میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،فاروق ستار کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے فاروق ستار کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی، سولجر بازار میں قائم لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے مقدمے میں فاروق ستار،مئیر کراچی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کیخلاف مقدمہ نیو ٹاون اور سولجر بازار تھانہ میں درج ہے