مخصوص کوٹہ ہمیں ذہنی معذوری کی طرف لے جارہا ہے،خالد مقبول

مخصوص کوٹہ ہمیں ذہنی معذوری کی طرف لے جارہا ہے،خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں جس طرح ایک عام انسان کا کردار ہے اسی طرح معذور افراد کا بھی اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی معذور افراد کا کوٹہ ختم کرکے عام پاکستانیوں کی طرح ان کے لیے روز گار کے مواقعہ فراہم کرنے چاہئیں جبکہ ہمارے ہاں معذور افراد کا ایک مخصوص کوٹہ ہمیں ذہنی معذوری کی طرف لے جارہا ہے،خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ تمام انسانوں کو باشمول معذور افراد کونظر انداز کئے بغیرروز گار سمیت ہر قسم کی سہولت یکساں فراہم کی ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کامطالبہ ہے کہ معذور افراد کو نظر انداز کئے جانے کے بجائے انہیں برابری کی سطح پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر