کراچی ،جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

کراچی ،جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پر کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل توشی کازو اسو مورا کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر جاپانی بادشاہ اکی ہیتو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔کراچی میں جاپانی قونصل خانے کی جانب سے مقامی ہوٹل میں جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سیاسی ، سماجی ، سرکاری افسران اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کی دوستی ہے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت اچھے اور پیار کرنے والے ہیں۔ جاپان کی بنی ہوئی چیزیں پاکستان میں استعمال کی جاتی ہیں۔ جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے پاکستان اور جاپان کے مابین شروع دن سے ہی دوستی کے گہرے رشتے موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے تقریب میں ایم کیوایم کے فاروق ستار ، سفارت کار ، خرم شیر زمان ، فردوس شمیم نقوی جبکہ ، وزیر روینیو مخدوم محبوب مہمان خصوصی تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر