کراچی ، مضر صحت کھوئے کی فروخت ،متعدد دکانیں سیل

کراچی ، مضر صحت کھوئے کی فروخت ،متعدد دکانیں سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی نے سٹی کورٹ کے قریب کارروائی کرکے ایک گاڑی سے مضر صحت کھوئے کی بڑی مقدار برآمد کرلی بعدازاں سندھ فوڈ اتھارٹی نے جونامارکیٹ میں متعدددکانوں کو سیل کردیاہے۔اس ضمن میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظہرنے بتایاکہ سٹی کورٹ کے قریب گاڑی سے مضر صحت کھویا برآمد ہونے کے بعد قریب واقع جونا گلی میں موجود متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مضرصحت کھویا گاڑی میں لوڈ کر کے پنجاب سے کراچی لایا گیا تھا، گاڑی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر مختلف دکانوں پر بھی آپریشن کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر