بلاول آج سے ملک گیر دَوروں کا آغاز کریں گے، شیڈول جاری

بلاول آج سے ملک گیر دَوروں کا آغاز کریں گے، شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج(منگل) سے ملک گیر دوروں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی کے بعد نوڈیرو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری منگل کواسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ چار دن قیام کے بعد پشاور روانہ ہوں گے، بلاول ہاؤس سے جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو 9 سے 11دسمبر تک پشاور میں قیام کریں گے اور پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو دورہ پشاور کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد میں قیام کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں ، پی پی چیئرمین دورہ لاہور کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔پی پی ذرائع کے مطابق بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی 26 دسمبر کو نوڈیرو روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ ،چوہدری منظور اور وزیر اعلی سندھ ملاقاتیں کریں گے۔
بلاول دورے