معذوروں کا عالمی دن گونگے ،بہرے افراد کا حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ

معذوروں کا عالمی دن گونگے ،بہرے افراد کا حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)معذورافرادکے عالمی دن کی مناسبت سے پشاورمیں بہرے افرادنے اپنے حقوق کیلئے پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شریک افرادنے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔مظاہرین کی قیادت حامداللہ خان چمکنی اوردیگرنے کی۔مظاہرین کاکہناتھاکہ بہرے افرادجسمانی اورذہنی طورپرفٹ ہوتے ہیں160اورہرقسم کی گاڑیوں160کی ڈرائیونگ کرنے صلاحیت رکھتے ہیں160۔انہوں نے کہاکہ دنیابہت سے ممالک جرمنی ،انگلینڈ،سعودی عربیہ،،انگلینڈاوردیگرمیں160بہرے افرادکوڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہے لیکن سمجھ سے بالاترہے کہ پاکستان میں160وہ قانون جوکہ بہرے افرادکولائسنس حاصل کرنے سے روکتاہے اس میں160تبدیلی کیوں160نہیں160کی جارہی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ایساقانون جوکہ بہرے افرادکولائسنس حاصل کرنے سے روکتاہے کوختم کیاجائے جبکہ معذورافرادکودیگرسہولیات بھی دی جائے بصورت دیگروہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پرمجبورہونگے۔