چین سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے

چین سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین اپنی کھلے پن کی پالیسی کے تحت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے ۔چین اور پاکستان دونوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ سعودی عرب ،امریکہ ،برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی گورادر صنعتی زون میں خیر مقدم کرتا ہے ۔سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا پرچم بردار منصوبہ ہے جس پر چین اور پاکستان دوآئرن برادر ز نے 2013میں رضامندی ظاہر کی تھی ۔60ارب ڈالر کے اس راہداری منصوبے میں شاہراؤں کا نیٹ ورک ،پائپ لائنز ،بجلی کے منصوبے ،صنعتی پارک اور بحیرہ عرب پر ایک بندرگاہ کی تعمیر شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار نان یانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سینئر فلو لانگ زینگ چن نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا سی پیک کے آغاز سے ابتک پانچ سال کے دوران پاکستان میں روزگار کے 75ہزار مواقع پیدا ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 15برسوں کے دوران ان میں 10گنا اضافہ ہوگا۔زیادہ تر روزگار کے مواقع بنیادی ڈھانچے ،توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں حاصل ہونگے لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کا سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہو رہا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -