چین میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے امتحانات کا آغاز

چین میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے امتحانات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے گذشتہ روز امتحانات شروع ہو گئے ہیں ان امتحانات میں 14500پوزیشنوں کیلئے 9لاکھ 20ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔چین میں یہ مقابلے کا سب سے اہم امتحان تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے 63امیدواروں میں سے صرف ایک کو سرکاری ملازمت مل سکتی ہے ۔2017کے مقابلے میں اس سال بہت کم نشستیں موجود ہیں جن کیلئے 28ہزار آسامیاں پیش کی گئیں ہیں ۔گذشتہ روز ہونے والے قومی تحریری امتحان کے علاوہ مالیات ،پبلک سیکیورٹی ،خارجہ امور اور دیگر ایسے ہی عہدوں کیلئے کامیاب امیدواروں کو اضافی پیشہ وارانہ ٹیسٹ دینے کی بھی ضرورت ہو گی ۔

مزید :

عالمی منظر -