ترقیاتی سکیموں میں کا ہلیاور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شکیل ایڈووکیٹ

ترقیاتی سکیموں میں کا ہلیاور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شکیل ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈمیں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے افسران اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں ڈسٹرکٹ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محکمہ صحت کے ناقص کارکردگی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمالاکنڈکوہدایت کی ہے کہ سول ہسپتال گرہ ،پلئی ،اورکوٹ کے عوام کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے وہاں پرڈاکٹرزاوردیگرعملہ کے حاضری کویقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ افسران عوام کے خادم بن کرڈیوٹی سرانجام دے کیونکہ عوام نے موجودہ حکومت کوتبدیلی کے نام پرووٹ دیاہے اگرہم تبدیلی نہیں لاسکتے توپھرہمیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہم نے علاقے کے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی اس وقت تک ہم اپنامشن جاری رکھیں گے ۔