صوبائی ٹاسک فورس نے بجلی نادہندگان سے 4کروڑ 80لاکھ سے زائد کی ریکوری کر لی

صوبائی ٹاسک فورس نے بجلی نادہندگان سے 4کروڑ 80لاکھ سے زائد کی ریکوری کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں بجلی چوروں اورنادہندہ گان کے خلاف جاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے گرینڈآپریشن کے دوران ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں 4 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کرلی ہے جبکہ 5کروڑ روپے سے زائد کا زیراستعمال سامان بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے احکامات کے تحت سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات کی قیادت میں بجلی چوری کی روک تھام اورنادہندہ گان سے ریکوری کے سلسلے میں قائم صوبائی ٹاسک فورس سیل نے گزشتہ ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ ریکوری کی ہے جن میں ضلع پشاور اورضلع بنوں کے نادہندہ گان شامل ہیں۔ٹاسک فورس Reportingسیل کے انچارج ایڈیشنل سیکرٹری محمد آصف، اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر سیف اللہ خان،کوآرڈینیٹر ملک شجاع خان،معاونین طارق خان،عبیدخان اورعثمان نوید نے پیسکو حکام اورضلعی مانیٹرنگ کمیٹیوں کے سربراہان سے رابطے کرتے ہوئے ایک ماہ کی ریکوری رپورٹ مرتب کرکے سیکرٹری توانائی وبرقیات کے حوالے کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیل نے ایک ماہ کے قلیل عرصے میں کمرشل نادہندگان سے ساڑھے4کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کر لی ہے جبکہ 5کروڑ روپے سے زائد کا زیراستعمال سامان بھی قبضہ کر لیا ہے۔ بجلی چوری اوردہندہ گان میں 306افرادکو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔اسی طرح ڈائریکٹ کنڈہ لینے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عملی میں لاتے ہوئے 185افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی ہیں جبکہ 3186 بجلی کے غیر قانونی استعمال کے کنڈے بھی ہٹائے گئے ہیں۔اس موقع پر ٹاسک فورس کے ٹیم لیڈر سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ مہم کااہم ہدف بجلی کی سہولت سے مستفیدہونے کیلئے عوام الناس کوبجلی میٹرلگانا، کنڈہ کلچرکاتصوربالکل ختم کرنا،بروقت بجلی بل اداکرنااورپیسکواہلکاروں کیساتھ تعاون ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی طورپربجلی استعمال کی روک تھام کیلئے موثرپیمانے بروئے کارلائیں گے،بجلی کے غیرقانونی استعمال کر نے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کا دائرہ کارصوبے کے تمام اضلاع تک بڑھادیا گیا ہے۔تمام کمشنرزکوایک مراسلہ کے تحت مجازاتھارٹی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ مہم آئندہ دنوں میں مزیدزورپکڑے گی اور تمام غیرقانونی کنکشن اورچوری کا خاتمہ کیا جائے گا۔دریں اثناء وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی چوری کی روک تھا م اورریکوری کے سلسلے میں جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اورمحکمہ توانائی کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اورمذکورہ مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔