پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے

پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے
پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکپتن درباراراضی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں محکمہ اوقاف کی زمین سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔نوازشریف عدالت عظمیٰ کے سامنے پاکپتن دربار اراضی کیس میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد