امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، ،وہ اس موقع پر افغان طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاداسلام آباد پہنچ گئے، پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا، زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران عسکری و سیاسی حکام کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 8ملکی دورے پر روانہ ہوگئے،ان کے دورے میں پاکستان کا دورہ بھی شامل ہے۔وہ پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان ، بیلجیئم اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، ان کا یہ 8ملکی دورہ 20دسمبر تک جاری رہے گا۔

گزشتہ ماہ زلمے خلیل زاد 4 ممالک پاکستان، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے پر روانہ ہوئے تھے تاہم چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ان کا پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد