ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 دسمبر04  منگل۔ کاروباری مصروفیات کو دوپہر تک مکمل کر لیں تاکہ آج کی شام جو سماجی مصروفیت ہے اس کے لئے بہت سی تحریکیں اور سوچیں دماغ میں آئیں گی تاہم کسی قریبی فرد کو اضافی توجہ کی ضرورت ہوگی۔

برج ثور

 دسمبر04   منگل۔ گھرکے حالات عجیب و غریب رخ اختیار کریں گے‘  محتاط رویہ اختیار کریں۔ شادی کے خواہش مند افراد عمر میں کم شریک زندگی کو پا سکیں گے جو پختہ کردار اور قائدانہ صلاحیت کا مالک ہوگا۔

برج جوزا

 دسمبر04 منگل۔ ترقی اور ہم آہنگی دونوں میں ہی اضافہ ہوگا۔ اگر آپ اپنے ساتھی کے نکتہ نظر کو بھی اچھی طرح سمجھ لیں تو اس کی شرح اعتماد میں زیادہ اضافہ ہوگا۔ کسی قلبی معاملے میں اچانک تنائو آسکتا ہے۔

برج سرطان

 دسمبر04 منگل۔ اکثر آپ کے جذباتی نوعیت کے معاملات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آج کے دن کام کرتے ہوئے مستقبل میں ترقی کے حصول کیلئے خصوصی تدبیر سمجھ آئے گی ۔

برج اسد

 دسمبر04 منگل۔ آمدن اور سرمایہ کاری کے لئے بہتر راستہ اختیار کریں کچھ افراد اپنے تخیل کو پا لیں گے اور اپنے خوابی شریک کار کو حاصل کر لیں گے اور اس کے دام الفت میں آجائیں گے۔

برج سنبلہ

 دسمبر04 منگل۔ آج قرض نہ دیں واپس ملنا مشکل ہوگا۔ شراکتی امور علمی و فنی امور کی انجام دہی سے فائدہ حاصل ہوگا۔ وراثت کے ذریعے مالی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔صحت جسمانی متاثر ہو سکتی ہے۔

برج میزان

 دسمبر04 منگل۔ آج کسی حادثہ کا اندیشہ ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ سسرالی رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطہ اور دعوتوں کا اہتمام ہوگا کچھ افراد رومانس کو زیادہ اہمیت دیں گے۔آج کا دِن سحری طور پر کامیاب دن ہوگا۔

برج عقرب

 دسمبر04 منگل۔ آج کا دن مالی معاملات میں شدید مصروفیات کے تحت گزرسکتا ہے۔ شگفتگی کا احساس اور ذمہ داری کا جذبہ ‘ کاربارو یا تعلقات میں دلچسپی سے اس کو فروغ حاصل ہوگا۔

برج قوس

 دسمبر04 منگل۔ مالی امور سے متعلقہ اُلجھائو میں اضافہ سے عارضی پریشانی ہو سکتی ہے۔غیر متوقع طور پر کسی پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کسی ایسے دوست سے مشورہ ضرور کریں جو درست سمت میں راہنمائی کرے۔

برج جدی

 دسمبر04 منگل۔ آج آپ کی سوچ اور توقعات کے برعکس اشیاء کا حصول آپ کے حق میں ہوگا اور زیادہ تیز رفتاری سے کامیابی ہوگی۔ آپ صرف اس سمت میں عمل کریں جہاں کام ہو سکتا ہے۔

برج دلو

 دسمبر04 منگل۔ آج جذباتی اور رومانوی لہریں جذبات میں ابھریں گی جو بڑے دلچسپ انداز میں آپ کی محبت کے دائرے کو مضبوط کر دیں گی۔ دوران سفرقدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

برج حوت

 دسمبر04  منگل۔ شریک حیات کے ساتھ سفر پر جانا یا ضیافت میں جانا خوشگوار ہوگا۔ آج کوئی مالی معاملہ طے  پا رہا ہو تو سوچ قدامت پسند رکھیں۔ دوست احباب اگر مگر میں اُلجھانے کی کوشش کریں گے۔

-

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم