ہائیکورٹ بنچ کیلئے پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کا دوسرا دن

ہائیکورٹ بنچ کیلئے پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کا دوسرا دن
ہائیکورٹ بنچ کیلئے پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کا دوسرا دن

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بار کونسل کی لاہور ہائیکورٹ کے بنچز کے قیام کے حق میں ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلا کی ہڑتال 20 ویں روزبھی جاری ہے۔

ضلع کچہری کے مرکزی گیٹ پر وکلا کا بھوک ہڑتالی کیمپ 5 روز سے قائم ہے، بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں وکلا ہڑتال پر ہیں۔

سرگودھا میں وکلا نے ضلع کچہری اور محکمہ مال کے دفاتر کو بھی تالے لگا رکھے ہیں ، ہڑتال کے باعث 12 روز سے محکمہ ریونیو میں بھی کام بند ہے۔وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت زیر التوا ہے، معمولی مقدمات میں ملوث ملزمان بھی ضمانتیں نہ ہونے پر جیلوں میں بند ہیں۔

صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودھا عنصرعباس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بینچ کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے جاری وکلا کی ہڑتال کے دوران گوجرانوالہ میں عدالتوں کے ساتھ ساتھ ڈی سی دفتر کو بھی تالے لگے ہوئے ہیں۔آج اس حوالے سے ہونے والے وکلا کنونشن میں پانچوں ڈویڑن کے بار کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور