العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل آج حتمی دلائل دیں گے

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل آج حتمی دلائل دیں گے
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل آج حتمی دلائل دیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پرسماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز پرسماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث آج دوپہر دو بجے عدالت پہنچیں گے جبکہ معاون وکیل زبیر خالد 342 کا بیان جمع کرائیں گے۔

نواز شریف فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس میں اپنے بیان پردستخط کریں گے۔ خواجہ حارث العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔احتساب عدالت میں گزشتہ روز نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل مکمل کرلیے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد