عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں، رانا ثنا اللہ
عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں، رانا ثنا اللہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں اور اب ایک دن وہ خود کہیں گے کہ ان کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر ہوں تو آئین کہتا ہے کہ اس پر بات کی جائے، آئین ایک فیئر کمنٹ کی اجازت دیتا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کو صرف ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔ ایک دستاویز سامنے آیا ہے کہ آشیانہ اتھارٹی اور ٹھیکیدار کے درمیان معاملہ ہوا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے بابر اعوان کےخلاف ریفرنس دائر ہوتا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے ملک لوٹنے والے کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف مقدمات ہزار کی سپیڈ سے چل رہے ہیں جبکہ حکومتی امرا کےخلاف مقدمات کی رفتار نہایت آہستہ ہے۔ اس وقت اپوزیشن خود عمران خان کو وقت دے رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد