”کامران خان صاحب کس کو سمجھا رہے ہیں دراصل ۔۔۔“ صحافی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تو آگے سے خواجہ آصف نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری پی ٹی آئی غصے میں آجائے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے چند روز قبل اپنی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا جس کے چرچ اب تک جاری ہیں اور صحافی مختلف امور پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں تاہم اس میں سب سے بڑا کردار ڈالر کی قیمت کا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے صحافی کامران خان نے گزشتہ روز ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”عمران خان صاحب آپ کے مصاحبین نے کیا آپ کو بتایا کہ کاروباری اور معاشی کباڑہ ہوگیا ہے آج اسٹاک مارکیٹ 1300 پوائنٹس گری آپ کے دور میں رپے کی 10 فیصد گراوٹ شرح سود میں 2.5 فیصد، اضافہ چین کی ہری جھنڈی، آئی ایم ایف پر آپ کا کنفیوڑن زمہ دار ، آپ نہیں جاگے مڈ ٹرم الیکشن میں شکست ہو گی۔“
خواجہ آصف کی نظروں سے بھی کامران خان کا پیغام گزرا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ”کامران خان صاحب کس کو سمجھا رہے ہیں،’مینوفیکچرنگ ڈیفکٹ‘ ٹھیک نہیں ہوتے ۔