آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس ،اعظم سواتی نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس ،اعظم سواتی نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس ،اعظم سواتی نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر اعظم سواتی سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے،چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو آپ نے دیکھ لی ہو گی؟وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے چکے ہیں،تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔