مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز جرمانہ ادا کریں گی، کیرج ائیر ایکٹ نافذ

مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز جرمانہ ادا کریں گی، کیرج ائیر ایکٹ ...
مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز جرمانہ ادا کریں گی، کیرج ائیر ایکٹ نافذ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز مسافروں کو اس جرمانہ ادا کریں گی، سول ایویشن اتھارٹی نے کیرج ائیر ایکٹ نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان گم ہونے کی مسلسل شکایات پر کیرج ائیر ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کا سامان گم کرنے یا ضائع ہو نے پر متعلقہ ائیر لائن ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں مسافروں کو ادا کرے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ایئر ، امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر، گلف اور قطر سمیت دیگر ائیر لائنز ہر سال مسافروں کا کروڑوں روپے کا سامان گم یا ضائع کر دیتی ہیں۔مذکورہ مسافروں نے سامان گم یونے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے شکایت سیل کو درخواست دی تھی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی اے اے نے مسلسل سامان گم ہونے کی شکایات پر ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کردیا۔مسافروں کو یہ حق کیرج ائیر ایکٹ کے تحت دیا گیا ہے، سول ایویشن اتھارٹی نے مسافروں کی آگاہی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام آپریشنل ائیرپورٹس پر اشتہارات آویزاں کر دیئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی