”آپ کی بڑی مہربانی “، نوازشریف نے چیف جسٹس کا شکریہ کس بات پر ادا کیا ؟جسٹس ثاقب نثار نے بڑی خواہش پوری کر دی

”آپ کی بڑی مہربانی “، نوازشریف نے چیف جسٹس کا شکریہ کس بات پر ادا کیا ؟جسٹس ...
”آپ کی بڑی مہربانی “، نوازشریف نے چیف جسٹس کا شکریہ کس بات پر ادا کیا ؟جسٹس ثاقب نثار نے بڑی خواہش پوری کر دی

  

اسلام آباد (ڈیل پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکپتن اراضی سے متعلق کیس میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے جس پر نوازشریف نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بڑی مہربانی ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکپتن اراضی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس نے نوازشریف سے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں جس پر نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات پر کوئی حرج نہیں لیکن میراجے آئی ٹی کاتجربہ اچھانہیں اس لیے کسی اور سے انکوائری کرالیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ خود منصف بن جائیں۔

چیف جسٹس کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی پر تو میاں صاحب نے اعتراض کردیا ہے، پولیس، ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن ،جے آئی ٹی، کس سے تفتیش کرائیں؟ ۔اپنے وکلا سے مشاورت کرکے بتادیں کس ادارے سے تحقیقات چاہتے ہیں۔ پولیس کا محکمہ تو زیادہ موثر نہیں ہوگا۔

وکیل نے عدالت میں سوال کیا کہ کیا نوازشریف کی آئندہ پیشی پر آنے کی ضرورت ہے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو آنے کی ضرورت نہیں صرف ان کے وکیل آ جائیں جس پر نوازشریف نے کہا کہ آپ کی بڑی مہربانی ہے ۔

جسٹس ثاقب نثار نے آئندہ سماعت پر نوازشریف کو بذریعہ وکیل موقف پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

مزید : قومی