سپریم کورٹ نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس نمٹادیا۔
وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ کی کیا پوزیشن ہے؟۔ جس پر سندھ حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ 166 گاڑیاں ریکور کی گئی ہیںجو آپریشنل مقاصدکیلئے استعمال کی جارہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ لگژری گاڑیوں کے استعمال کی پالیسی بنادی گئی ہے۔ عدالت نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔