مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو اہم ترین عہدہ ...
مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے مولانا حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا۔

دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا۔ کونسل نے ناموس رسالت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کیخلاف اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور جدوجہد کا بھی اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لاہور میں بڑی کانفرنس ہو گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد