’’ میں بھی بچپن میں ۔ ۔ ۔‘‘ بچپن میں شیخ رشید پر کیا ظلم ہوتا رہا؟ وفاقی وزیرریلوے کا ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

’’ میں بھی بچپن میں ۔ ۔ ۔‘‘ بچپن میں شیخ رشید پر کیا ظلم ہوتا رہا؟ وفاقی ...
’’ میں بھی بچپن میں ۔ ۔ ۔‘‘ بچپن میں شیخ رشید پر کیا ظلم ہوتا رہا؟ وفاقی وزیرریلوے کا ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھا، اسی میں وزیر بن کر داخل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سی پی ایس پی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز اپنی محنت سے ملک و قوم کی خدمت کریں، ڈاکٹرز باہر جہاں بھی جائیں ملک کانام روشن کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں لال حویلی کے باہر کتابیں فروخت کرتا تھا، میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی جت سامنے مزدوری کرتا تھااسی میں وزیربن کرداخل ہوا۔وزیر ریلوے نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میراخواب تھا، اللہ نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طب کاشعبہ پیغمبروں کی میراث ہے، ڈاکٹرز بن کر غریب افراد کی خدمت کریں۔گذشتہ روزوزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلائیں گے، عوام سے دسمبر تک کا وعدہ کیا ہے۔

بغیر ٹکٹ مسافر کے ساتھ جو ملازم، اہلکار ملوث ہوا نوکری سے فارغ ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی کو اناڑی کہیں گے تو تھوڑا انتظار کریں۔ لوٹا ہوا پاکستان عمران خان کو ملا ہے۔ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے، سکھ برادری آج عمران خان کو اپنا محسن سمجھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ فنڈز مل جائیں تو کرتار پور میں خوبصورت ریلوے سٹیشن تعمیر کریں گے، کرتار پور میں ہمارے پاس زمین موجود ہے لیز پر دینے کے لیے تیار ہیں۔ بابا گرو نانک ٹرین کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔