خادم حسین رضوی کی نظربندی کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان نے بھی خاموشی توڑدی، تحریک لبیک کے بارے میں کھل کر موقف دیدیا

خادم حسین رضوی کی نظربندی کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان نے بھی خاموشی ...
خادم حسین رضوی کی نظربندی کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان نے بھی خاموشی توڑدی، تحریک لبیک کے بارے میں کھل کر موقف دیدیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے غلط رویہ اختیار کیا، یہ ایسے ظاہر کر رہے ہیں جیسے میں یہودی ایجنٹ ہوں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے ہر طرح کی بات کرنے کی کوشش کی، وہ پہلے گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کیلئے آنے لگے تھے تاہم ہم نے ہالینڈ کے وزیر سے خود ہی بات کی، گستاخانہ خاکوں کا معاملہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھایا، ہم نے کسی کے دباﺅ میں نہیں بلکہ خود سے یہ اقدامات کئے، نبی اکرم ﷺسے عشق ایمان کا حصہ ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی