ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی: شہریار آفریدی

ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی: شہریار آفریدی
ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی: شہریار آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی کا اللہ کے بعد ماحول پر انحصار ہے۔ انسانوں کا سوچا جائے گا تو سب بہتر ہوگا، ماحولیات کےلئے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر گو گرین کی بات کی جارہی ہے، عالمی سٹیک ہولڈرز بنیادی انسانی ہمدری کو بھول گئے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مشینوں کے ذریعے دنیا پر کنٹرول کےلئے زور دیا گیا۔ انسانی زندگی کا انحصار اللہ کے بعد ماحول پر ہے۔ انسانوں پر پیسہ لگے، انسانوں کا سوچا جائے گا تو سب بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی، سب کو پانی کی کمی کے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔ خوشحالی اور آزمائش میں ہم نے ذمے دار شہری بننا ہے۔شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان کا ویژن سب کے لیے ہے، شراکت داروں کو عزت دینی ہے۔ مدرسے میں تمام سہولتیں دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔