حکومت نے 100 روز میں کیسی کارکردگی دکھائی اور کیا وہ اپنا100روزہ ایجنڈہ نافذ کرنے میں کامیاب ہو گئی ؟ نیا سروے آ گیا ، نتائج ایسے کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

حکومت نے 100 روز میں کیسی کارکردگی دکھائی اور کیا وہ اپنا100روزہ ایجنڈہ نافذ ...
حکومت نے 100 روز میں کیسی کارکردگی دکھائی اور کیا وہ اپنا100روزہ ایجنڈہ نافذ کرنے میں کامیاب ہو گئی ؟ نیا سروے آ گیا ، نتائج ایسے کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پور نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے ہونے پر سرکار کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے کو معلوم کرنے کیلئے سروے کیا جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔

آئی پور کی جانب سے یہ سروے 27نومبر 2018 کو کیا گیا اس میں چاروں صوبوں سے مجموعی طور پر 2 ہزار 41 افراد سے ان کی رائے طلب کی گئی۔جن میں تمام شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں ۔آئی پور نے اس سروے کیلئے تمام افراد سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کیا ۔

آئی پور کاکہنا ہے کہ عوام سے سوال کیا گیا کہ ” آپ کی رائے میں تحریک انصاف اپنے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد میں کتنے فیصد کامیاب ہو سکی ہے ؟۔

اس کے جواب میں صرف 27 فیصد پاکستانیوں کا کہناتھا کہ تحریک انصاف مکمل طو پر اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ 23 فیصد کا کہناتھا کہ وہ مکمل طور پر ناکام رہے ہیں تاہم 30 فیصد افراد کی رائے تھی کہ وہ ابھی اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے تاہم 23 فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا ۔

آئی پور نے صوبائی سطح پر جب اس سوال ”آپ کی رائے میں تحریک انصاف اپنے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد میں کتنے فیصد کامیاب ہو سکی ہے ؟“ کے جوابات کا جائزہ لیا تو پنجاب کے 26 فیصد عوام کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر کامیاب ہو گئی ہے جبکہ 23 فیصد نے اسے پوری طرح سے ناکام قرار دیا تاہم 32 فیصد نے کہا کہ وہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ 18 فیصد عوام نے اس پر جواب نہیں دیا ۔

سندھ میں پی ٹی آئی کے حق میں اس حوالے سے رائے انتہائی حیران کن ہے کیونکہ 28 فیصد افراد نے پی ٹی آئی کو اس میں کامیاب قرار دیا ہے ، 23 فیصد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کامیاب نہیں ہو سکی ۔ 28 فیصد نے کہا کہ وہ ابھی کوئی رائے نہیں دے سکتے جبکہ 21فیصد نے جواب نہیں دیا ۔

پنجاب کے بعد خیبر پختون میں بھی تحریک انصاف کی ہی حکومت قائم ہے جہاں 32 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا وہ اپنے 100 روزہ ایجنڈے کے مکمل نفاذ میں کامیا ب ہو گئی ہے جبکہ 20 فیصد کا کہناتھا کہ وہ مکمل طور پر ناکام رہی ہے تاہم یہاں پر سب سے زیادہ 35 فیصد عوام نے کہا کہ وہ ابھی کوئی بھی رائے قائم نہیں کر سکتے ۔تاہم 12 فیصد افراد نے سوال کا جواب نہیں دیا ۔

بلوچستان میں بھی صورتحال کافی حد تک بہتر نظر آئی جہاں 23 فیصد عوام نے عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایجنڈے کے مکمل نفاذ میں سو فیصد کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ 17 فیصد نے انہیں 100 فیصد ناکام قرار دیا تاہم 34 فیصد نے کہا کہ وہ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ 25 فیصد نے سوال کا جواب نہیں دیا ۔

دوسرا سوال:

آئی پور کی جانب سے عوام سے دوسرا سوال یہ کیا گیا کہ ” آپ کی رائے میں پاکستان تحریک انصاف کی 100 روز میں مجموعی طور پر کارکردگی کیسی رہی ؟۔“

اس سوال کے جواب پر صرف 17 فیصد عوام نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بہت بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ 30 فیصد کا کہناتھا کہ اچھی کارکردگی دکھائی ۔18 فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سے وہ متفق نہیں ہیں اور انہوں نے بری پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ 9 فیصد عوام تو پی ٹی آئی سے کافی ناراض نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم 26 فیصد لوگوں نے سوال کا جواب نہیں دیا ۔

مزید : قومی