شادی کیلئے پاکستان آیا چینی دولہا اپنی دلہن کے پاس پہنچنے سے قبل پنجاب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور پھر کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

شادی کیلئے پاکستان آیا چینی دولہا اپنی دلہن کے پاس پہنچنے سے قبل پنجاب پولیس ...
شادی کیلئے پاکستان آیا چینی دولہا اپنی دلہن کے پاس پہنچنے سے قبل پنجاب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور پھر کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) پولیس اور انتظامیہ نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ غیرملکی شادی کیلئے سرگودھا کے علاقہ فاطمہ جناح کالونی آیا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شادی سے قبل ہی اپنے تحویل میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ چین کا رہائشی نوجوان شادی کیلئے فاطمہ جناح کالونی کی گلی نمبر 5میں آیا۔خبریں میڈیا گروپ کے مطابق چینی باشندے کے پاس سرگودھا میں داخل ہونے کی دستاویزات نہیں تھی۔ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب رکوادی، بلکہ غیر ملکی کوبھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی چھان بین کی جائے گی اگر دستاویزات مکمل ہوئے تو شادی کی اجازت دی جائے گی ورنہ واپس اسلام آباد بھیج دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا