وزیراعظم نے شیخ رشیدکونالہ لئی ایکسپریس وے کافوکل پرسن مقررکردیا

وزیراعظم نے شیخ رشیدکونالہ لئی ایکسپریس وے کافوکل پرسن مقررکردیا
وزیراعظم نے شیخ رشیدکونالہ لئی ایکسپریس وے کافوکل پرسن مقررکردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشیدکونالہ لئی ایکسپریس وے کافوکل پرسن مقررکردیا ،وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے دونوں اطراف سگنل فری سڑک تعمیرکی جائےگی،ان کا کہناتھاکہ منصوبہ 2006 میں شروع کیا گیا لیکن آنےوالی حکومتوں نے منصوبے کوروک دیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اسلام آباد اورراولپنڈی کے درمیان ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے،منصوبے سے راولپنڈی میں آنے والے سیلاب کی روک تھام ہوسکے گی،ان کا کہناتھا کہ نالہ لئی منصوبے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے،کوشش ہوگی منصوبے کے تحت ریل ٹریک بچھادیں،شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی کوتاریخی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد