چاروں وزراءاعلیٰ میں سے سب سے بہتر کام کون کر رہا ہے؟ نئے سروے میں عوام نے ایسی رائے کا اظہار کر دیا کہ سن کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

چاروں وزراءاعلیٰ میں سے سب سے بہتر کام کون کر رہا ہے؟ نئے سروے میں عوام نے ...
چاروں وزراءاعلیٰ میں سے سب سے بہتر کام کون کر رہا ہے؟ نئے سروے میں عوام نے ایسی رائے کا اظہار کر دیا کہ سن کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پور نے حکومت کی 100 روز ہ کارکردگی سے متعلق سروے جاری کر دیا ہے جس میں وزراءاعلیٰ کی کارکردگی سے بھی متعلق عوام سے رائے طلب کی گئی ہے جس کے نتائج جان کرآبھی حیران رہ جائیں گے ۔آئی پور نے 2 ہزار 41 افراد سے مجموعی طور پر رائے طلب کی ۔

تفصیالت کے مطابق ادارے کی جانب سے عوام سے سوال کیا گیا کہ ” آپ کی رائے میں چاروں وزراءاعلیٰ میں سے سب سے بہترین کارکردگی کون دکھا رہاہے ؟“۔

اس سوال کے جواب میں سب سے بہترین جواب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حق میں آیا جہاں 16 فیصد عوام نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار رہے جن کے حق کیلئے 13 فیصد لوگ میدان میں آئے ۔ کے پی کے کے وزیراعلیٰ محمود خان کے بارے میں 10فیصد عوام کا کہناتھا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جمال خان کے بارے میں رائے کا اظہار زیادہ حوصلہ افزاءنہیں رہا کیونکہ صرف دو فیصد لوگوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا ۔

اس کے علاوہ 18 فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ حالت حاضرہ میں کوئی بھی وزیر اعلیٰ خاطرہ خواہ کاکردگی بھی نہیں دکھا رہاہے جبکہ اس سوال پر 42 فیصد عوام نے جواب ہی نہیں دیا ۔

مزید : قومی