نواز شریف خاموش رہ کر کون سا خطرناک ترین کام کر رہے ہیں؟ عامر لیاقت حسین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

نواز شریف خاموش رہ کر کون سا خطرناک ترین کام کر رہے ہیں؟ عامر لیاقت حسین نے ...
نواز شریف خاموش رہ کر کون سا خطرناک ترین کام کر رہے ہیں؟ عامر لیاقت حسین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف خاموش رہ کر سازشوں میں مصروف ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف پہلی بار پاکپتن اراضی کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو پیش ہوئے۔ جب وہ عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو صحافیوں نے ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی لیکن نواز شریف کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا۔ میاں نواز شریف کی خاموشی پر صحافی انعام اللہ خٹک نے ایک ٹویٹ میں کہا ”میاں صاحب عبادت کر رہے ہیں، خاموشی والی“۔


انعام اللہ خٹک کے اس ٹویٹ کو عامر لیاقت حسین نے ری ٹویٹ کیا اور میاں نواز شریف پر سازشوں کا الزام لگادیا۔ عامر لیاقت نے کہا ”اور پھر بادشاہ راج پاٹ چھوڑ کر عبادت میں مشغول ہوگیا۔۔ کہانی ہمیشہ یہیں ختم ہوئی ، مورخ بادشاہ کے کمرے میں جھانک لیتا تو یہ لکھتا ‘ اور پھر راج پاٹ چھن جانے کے بعد بادشاہ پھر سے سازشوں میں مصروف ہوگیا اور سازش خاموش رہ کر ہی کی جاتی ہے“۔


خیال رہے کہ نواز شریف گزشتہ کافی عرصے سے سیاسی معاملات پر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ نواز شریف سے کسی طرح کوئی بات کرلی جائے لیکن وہ چپ چاپ آتے اور خاموشی سے چلے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جائیداد کے حوالے سے تھوڑی سی بات کی تھی۔

یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ آج جو الزام نواز شریف پر لگایا گیا ہے وہی اس سے قبل عمران خان پر بھی لگ چکا ہے۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی جانب سے بالعموم اور مریم نواز کی جانب سے بالخصوص اپنی تقریروں میں عمران خان پر سازشوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔