افتخار محمد چودھری کو بڑا دھچکا،سیکرٹری جنرل عبدالوہاب بلوچ تحریک انصاف میں شامل،عمران خان کیخلاف مقدمات واپس لے لئے

افتخار محمد چودھری کو بڑا دھچکا،سیکرٹری جنرل عبدالوہاب بلوچ تحریک انصاف میں ...
افتخار محمد چودھری کو بڑا دھچکا،سیکرٹری جنرل عبدالوہاب بلوچ تحریک انصاف میں شامل،عمران خان کیخلاف مقدمات واپس لے لئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے افتخار چودھری کی پارٹی چھوڑ دی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق سے جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالوہاب ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور عمران خان کے مقدمات واپس لے لئے،پی ٹی آئی رہنما نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا،عبدالوہاب بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستا ن کو مخلص لیڈر ملاہے،جمہوریت کے استحکام و ترقی کیلئے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،حکومت نے 100 دن میں ترقی کے راستے پر ڈال دیا۔

واضح رہے کہ عبدالوہاب ایڈووکیٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے مختلف مقدمات دائر کررکھے تھے جن میں ان کی نااہلی کیلئے مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد