عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے متعلق کیا کہیں گے ؟ عثمان بزدار نے اس سوال پر غریدہ فاروقی کو کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے متعلق کیا کہیں گے ؟ عثمان بزدار نے ...
عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے متعلق کیا کہیں گے ؟ عثمان بزدار نے اس سوال پر غریدہ فاروقی کو کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب قبل از وقت انتخابات سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سوال کیا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ انتخابات کیلئے تیار ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ آج(منگل کو) صبح ان کی صحافیوں کے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے جنوبی اور وسطی پنجاب کے سیاسی حالات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے متعلق سوال کیا۔
غریدہ فاروقی کے مطابق اس سوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ’ ہم وزیر اعظم کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں‘۔


صحافی وسیم عباسی نے غریدہ فاروقی کی جانب سے عثمان بزدار کے سامنے اٹھائے جانے والے سوال کے حوالے سے کہا” آپ نے کیا سوچا تھا کہ وہ عمران خان کے بیان کی مخالفت کریں گے“۔ صحافی کے اس سوال پر اینکر پرسن نے کہا کہ وہ قطعاً یہ نہیں سمجھتیں کہ عثمان بزدار وزیر اعظم کی بات سے اختلاف کریں گے بلکہ انہوں نے تو یہ سوال وزیر اعلیٰ کی سوچ کا مشاہدہ کرنے کیلئے کیا تھا۔
خیال رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان نے 6 اینکرز کے ایک پینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کراسکتے ہیں۔