وزیراعظم عمران خان نے کہا 100 دن میں کوئی پل بھی نہیں بنتا ، لیکن پاکستان میں ایک ایسا پل موجود ہے جسے 100 دن میں بنایا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا 100 دن میں کوئی پل بھی نہیں بنتا ، لیکن پاکستان میں ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا 100 دن میں کوئی پل بھی نہیں بنتا ، لیکن پاکستان میں ایک ایسا پل موجود ہے جسے 100 دن میں بنایا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو 100 روز مکمل ہو چکے ہیں اور کل تک ان کی اس حوالے سے تقریب شہ سرخیوں سمیت سوشل میڈیا کے صارفین کی توجہ کا مرکز تھی تاہم گزشتہ روز سینئر صحافیوں اور اینکرز کے ساتھ ملاقات کی جس میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں اور ساتھ یہ بیان بھی جاری کیا کہ ” کہ 100 دن میں تو کوئی پل بھی نہیں بنتا “، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کیلئے 100 دن میں بننے والا پل بھی نکال کر پیش کر دیا ہے ۔

عمران خان ممکنہ طور پر یہ بات صرف محاورتاً ہی بولا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کھوج شروع کر دی اور وہ کامیاب بھی ہو گئے کیونکہ دراصل حقیقت میں پاکستان میں ایک پل ایسا موجود ہے جس کہ صرف 100 دونوں میں ہی بنایا گیا ہے۔ وہ پل پنجاب کے دل لاہور میں ” کلمہ چوک “ پر بنایا جانے والا پل ہے تاہم یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ دراصل یہاں پر پل کے ساتھ انڈر دو انڈر پاسز بھی بنائے گئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے زیر نگرانی یہ پل انتہائی تیز رفتاری میں مکمل کروایا جبکہ اس کی تعمیر کے فرائض ” NLC“ نے سرانجام دیئے اور حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر کام مکمل کر کے اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلمہ چوک پر لگی تختی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جس پر تاریخ درج ہے ۔

ابو علیحہ نامی ایک صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف کلمہ چوک ہی نہیں بلکہ ایک اور بھی پل موجود ہے جو کہ 100 سے بھی کم دنوں میں بنا ہے اور وہ پل ” مری 6 روڈ فلائی اوور “ ہے ۔ صحافی کا کہناہے جس دن اس پل کا افتتاح ہوا تھا اس کی تقریب کی رپورٹنگ میں نے خود کی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس